اہم خبریںپاکستانصحت

قومی ادارہ صحت کی پاکستان میں اومیکرون کے 75کیسز کی تصدیق

اسلام آباد،قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق کردی ہے، اومیکرون کے اسلام آباد میں17، کراچی33، لاہور13 اور 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے، شہری کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کرائیں۔

قومی ادارہ صحت نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان کیسز میں اسلام آباد 17، کراچی میں 33 اور لاہور میں 13 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح اومیکرون کے 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں پائے گئے۔ قومی ادارہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہے ہیں جبکہ تمام شہری کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker