ٹیکنالوجی

اسنیک ویڈیو ، نئے سال پر الوداع 2021اور ہیلو2022کے ہیش ٹیگز متعارف

اسلام آباد ،دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سال2022 کی آمد قریب آتے ہی نئے سال کا جشن منانے کے لیے تیاریا ں عروج پر ہیں۔سنیک ویڈیو، جو نئے سال کا استقبال خوشی اورایک امید کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔اسنیک وڈیو آپ کے لیے سال 2021 کی یادوں کوبہتر انداز میں منانے کے لیے ایک شاندار چیلنج لے کر آیا ہے۔

نئے سال کے چیلنج سے اسنیک ویڈیو تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ الوداع #2021 اور ہیلو2022 #ہیش ٹیگز کے ساتھ اپنے سال کی ایک پرلطف اور دلچسپ ریکیپ ویڈیو بنائیں۔ وہ اپنی سال کی بہترین ویڈیوز کا انتخاب کر سکتے ہیں اور انہیں تخلیقی انداز میں ایک ساتھ مرتب کر سکتے ہیں۔ اسنیک ویڈیو پلیٹ فارم پر صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ خود اپنی تخلیق کریں اور ساتھ ہی دوسروں کی تازہ ریکیپ ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں۔اس چیلنج کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اگر تخلیق کار اپنی ویڈیوز اپنے فیس بک فیڈ پر مزید شیئر کرتے ہیں تو انہیں رقم اور انعامات جیتنے کا موقع ملے گا۔ یہ کراس پلیٹ فارم شیئرنگ اور مصروفیت کو بڑھانے کے لیے اسنیک ویڈیو اور فیس بک کے درمیان ایک باہمی تعاون پر مبنی اقدام بھی ہے۔اسنیک ویڈیو پر تمام تخلیق کاروں کو 2021 کی یادوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کال کرنے کے ساتھ ساتھ، سرکردہ شارٹ فارم ویڈیو پلیٹ فارم نے ایک ویڈیو بھی شیئرکی ہے جس میں تمام معروف تخلیق کاروں اوررائے قائم کرنے والے اہم لیڈرز کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اسنیک ویڈیو کی یہ مہم آنے والے سال 2022 کے لیے ایک مثبت پیغام شیئرکرنے کے حوالے سے ہے۔اس وڈیو میں سنیک وڈیوز کے معروف ستاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جن میں جنت مرزا، عمیر چوہدری، ماہ جبین، مریم مغل اور بہت سے دوسرے اسنیک ویڈیو کے سٹارز شامل ہیں اور ہمیں 2022 کے لیے متاثر کن اور مثبت الفاظ و پیغامات دکھاتے ہیں۔ یہ ایک خوش کن ویڈیو ہے جو تمام تخلیق کاروں اکٹھا کرتی ہے۔ آئیے 2021 کو رخصت کرنے کے لیے تیار ہو جائیں اور اسنیک ویڈیو کے ساتھ مل کر خوشیوں سے بھرے نئے سال کا آغاز کریں اور ایک بہترین سال کی امید کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker