
گلگت (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی خاتون اور اسکے اہل خانہ کو ہراساں اور بلیک میلینگ کرکے پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ مزید تفتیش جاری۔۔ملزم کا تعلق سکردو روندو سے ہے۔ ملزم نے دھوکے سے خاتون کی نازیبا تصاویر بنائی تھیں اور بعد ازاں خاتون اور ان کے اہلخانہ کو بلیک میلنگ کرکے پیسوں کا تقاضہ کیا۔ سائرکرائم سرکل گلگت نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔