اسلام آباد،وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا معاملہ لٹک گیا ، گریڈ 22 میں ترقی کیلئے 29 دسمبر کو طلب کیا گیا اعلی اختیاراتی بورڈ کا اجلاس موخر کر دیا گیا، حکومت نے 10جنوری 2022 کو ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے گریڈ بائیس میں ترقی کیلئے2021 میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈکا اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کیلئے اعلی اختیاراتی بورڈ کا اجلاس29دسمبر کو طلب کیا تھا جسے اب پھر موخر کر دیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا معاملہ مزید التو اکا شکار ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے 10 جنوری 2022 کو ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں افسران کی گریڈ 21سے 22میں پروموشنز کی منظوری دی جائے گی ۔