
اسلام آباد، کنگ سلمان ریلیف سنٹر پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا
کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کا آغاز گذشتہ ماہ کیا تھا۔ اس پیکج کے تحت بلوچستان کے 10 اضلاع میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا جبکہ ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں کے علاوہ بکا خیل کیمپ کے 2100شمالی وزیرستان آئی ڈی پیزمیں بھی ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا ۔پیکیج میں 58000رضائیاں اور 29000کٹس جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھیں ۔ کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے مکررہ وقت پر تقیسم کیا گیا جس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔