بیجنگ ،چین کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکہ نے خلا سے متعلق معاہدوں میں طے شدہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا ہے، جس سے تینوں چینی خلابازوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی اسپیس ایکس ایرو اسپیس کمپنی کے ایک ڈویژن اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز کے سیٹلائٹس دو مرتبہ چین کے خلائی اسٹیشن سے ٹکراتے ٹکراتے بچے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے زیر تعمیر خلائی سٹیشن جس میں تین خلاباز موجود ہیں، کو امریکی سیٹلائٹس سے ٹکرانے سے بچنے کے لیے گریزانہ اقدامات پر مجبور کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔