بین الاقوامی

چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں معاونت

بیجنگ، چین کی وزارت قدرتی وسائل کے نیشنل میرین انوائرمنٹل فورکاسٹنگ سینٹر اور بنگلہ دیش میں ڈھاکہ یونیورسٹی نے آئندہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بنگلہ دیش کی معاونت اور صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی خاطر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

2021میں چینی ادارے کی جانب سے 17 ممالک کے 102 بڑے شہروں کو پیشن گوئی اور قبل از وقت وارننگ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ یوں طاقتور سائیکلون "یاس” سمیت بحیرہ جنوبی چین، خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں طوفانوں سے نمٹنے میں مدد ملی ہے۔ چین اپنے 14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران "بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ عملی بحری تعاون کا فروغ جاری رکھے گا، سمندری آفات کی پیشگی وارننگ کے لیے عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید تقویت دے گا اور ڈیٹا شیئرنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker