بین الاقوامی

چین کا بیلٹ اینڈ روڈکی مشترکہ تعمیرآئندہ برس بھی جاری ر کھنے کا اعلان

بیجنگ، چین نے کہا ہے کہ سال 2022 میں بھی "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر فروغ پاتی رہے گی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کا سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا ۔
تر جمان چینی وزارت خا رجہ چاولی جیان نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ کیوبا کی ترقیاتی ضرورتوں کے مطابق منصوبے میں کلیدی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کی کلید ہے۔ اس سے دونوں فریقوں کے سربراہان مملکت میں طے پانے والیاتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور چین اور کیوبا کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی تحریک ملے گی۔چین اور کیوبا کی حکومتوں کے درمیان "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ایک تعاون کے منصوبے پر دستخط کیے گئے تناظر میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تر جمان نے تفصیلی رد عمل دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker