اہم خبریںپاکستانصحت

پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، اموات اور مریضوں میں کمی

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا اور اموات و مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 41ہزار 869ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 291 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، گزشتہ روز اس وبا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 69فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، اس کے علاوہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 912 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 31 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 901، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247، بلوچستان میں 33 ہزار 625، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 502 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 148 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 869 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 204 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 912 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 66، سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 922، اسلام آباد میں 966، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker