اہم خبریںپاکستان

پی پی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا، فواد چودھری

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زر داریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر جلسے سے رہنمائوں کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ دکھ کی بات ہے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی پر چھوٹے چھوٹے سیاستدان اپنے قد سے بھی چھوٹی باتیں کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زر داریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھٹو جیسا قد آور سیاستدان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے، یہ نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا سٹرکچر نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker