
اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ اسلام آباد شہر با لخصوص کاروباری مراکز میں پارکنگ کے مسائل کے خاتمے اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بلیو ایریامیں پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع کر رہا ہے۔
بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے مو صول ہونے والی بولیوں کو پیر کے روز کھولا گیا۔ اس ضمن میں سب سے کم بولی 1274 اعشاریہ 548 ملین روپے این ایل سی کی طرف سے مو صول ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق یہ کار پارکنگ پلازہ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں جناح ایونیو پر سیور فوڈ کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔ اس پارکنگ پلازہ میں 1300 گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہوگی۔اس پارکنگ پلازہ گرائونڈ فلور پر دکانیں تعمیر کی جائیں گی جس سے سی ڈی اے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسی طرح کار پارکنگ میں کھڑی کی جانے والی گاڑیاں بھی ادارے کی آمدن بھی اضافے کا ذریعہ ہو گا۔اس پارکنگ پلازہ میں پانچویں منزل پر اوپن ائیر ریسٹورنٹ بھی بنائے جائیں گے۔