بین الاقوامی

امریکہ اولمپک روح پر عمل کرتے ہوئے کھیلوں پر سیاست بند کرے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے کہا کہ چین کو متعلقہ امریکی اہلکاروں کی ویزا درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

اس سے قبل امریکہ نے محض سیاسی جوڑ توڑ کی خاطر نام نہاد بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے کوئی سفارتی یا سرکاری نمائندے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس حوالے سے کوئی دعوت نامہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ترجمان نے پیر کے روز ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ امریکہ "حکومتی اہلکاروں” کی ایک ٹیم چین بھیجے گا اور ویزا کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کروائے گا۔ چین عالمی ضابطہ عمل، متعلقہ ضوابط اور باہمی تعاون کے اصول کے مطابق اس معاملے سے نمٹے گا۔ ہم ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اولمپک روح پر عمل پیرا ہو ، کھیلوں پر سیاست بند کرے اور بیجنگ سرمائی اولمپکس میں مداخلت اور انہیں نقصان پہنچانے والے ہر قول و فعل سے باز رہے۔پر یس کا نفر نس میں انسے پوچھا گیا تھا کہ ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے حال ہی میں چین کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران امریکی کھلاڑیوں کی حفاظت اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنے کچھ اہلکار بھیجنا چاہتا ہے جس پر انہوں نے رد عمل دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker