بیجنگ ،چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے پیر کے روز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے متعلق جاری کردہ وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
بیس تاریخ کو جاری کردہ وائٹ پیپر کا موضوع ہے "ہانگ کانگ: ایک ملک، دو نظام کے فریم ورک کے تحت جمہوری ترقی”۔مذکورہ وائٹ پیپر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقیمیں جمہوریت کی شروعات اور ترقی، اور مرکزی حکومت کے اصولوں اور موقف کا ایک جامع جائزہ پیش کرتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیٹ گورننس کے سربراہ اور سنگھوا یونیورسٹی میں ہانگ کانگ اور مکا اسٹڈیز مرکز کے ڈائریکٹر وانگ زن مین نے اس حوالے سے کہا کہ وائٹ پیپر حقائق کا مظہر ہے اور صحیح اور غلط میں تمیز کو واضح کرتا ہے۔وانگ نے کہا کہ وائٹ پیپر نہ صرف لوگوں کوہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے انتخابات کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد گار ہے، بلکہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقیکے بہتر انتخابی نظام کی اعلی نوعیت اور اس کی خوبیوں کے بارے میں مزید جامع اور درست فہم بھی فراہم کرتا ہے۔