بین الاقوامی

امریکہ کی انسانی حقوق پر سیاست سے انتظام کی بنیاد تباہ ہو گئی،تحقیقی رپورٹ

بیجنگ ،چائنا ہیومن رائٹس سوسائٹی نے "امریکہ کی انسانی حقوق پر سیاست سے انسانی حقوق کے انتظام کی بنیاد تباہ ہو گئی ہے” کے عنوان سے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ نے اپنے سیاسی مفادات اور عالمی تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے انسانی حقوق پر سیاست کرنے کی کوشش کی جس سے انسانی حقوق کے عالمی انتظام کی بنیاد بری طرح تباہ ہو گئی ہیاور یہ عالمی انسانی حقوق کی ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ نے انسانی حقوق کو اپنی سیاسی جنگ کاہتھیار بنایا ہے۔امریکہ انسانی حقوق کے اصول کا استعمال یا تو اپنے سیاسی مفادات کے لیے کرتا ہے یا انسانی حقوق کے بہانے اپنے سیاسی مفادات کے لیے خطرہ نظر آنے والے ممالک پر "انسانی حقوق کی خلاف ورزی” کا ملبہ ڈالتا ہے۔ امریکہ کا انسانی حقوق پر سیاست کرنا کچھ ممالک میں افراتفری کا باعث بنا ہوا ہے اور اس سے نئے انسانی المیے پیدا ہوئے ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی برادری نے انسانی حقوق پر سیاست کرنے کیحوالے سے امریکہ پر کڑی تنقید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker