بیجنگ ،دو روزہ سالانہ مرکزی دیہی ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں چین میں امورِ زراعت ، دیہات و کسان کا جائزہ لیا گیا اور سال دو ہزار بائیس کے لیے ان امور سے متعلق منصوبہ بندی کی گئی۔کانفرنس سے قبل چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس برائے امور زراعت،دیہات و کسان کی صدارت کی ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مستحکم دیہی و زرعی ترقی کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے خوارک کے تحفظ اور غربت کے خاتمے کی کامیابی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔سالانہ مرکزی دیہی ورک کانفرنس میں مشترکہ خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں زراعت ، دیہات اور کسانوں کی اعلی، معیاری ترقی کو آگے بڑھانے ،نیز قومی تحفظِ خوراک اور بڑے پیمانے پر عوام کے غربت کا شکار نہ ہونے سمیت سرخ لکیر تک نہ پہنچنے کو یقینی بنانے کی بنیاد پر دیہات کی جامع ترقی پر زور دیا گیا۔مرکزی دیہی ورک کانفرنس میں خوراک کی پیداوار اور اہم زرعی مصنوعات کی فراہمی ،اہم زرعی ٹیکنالوجی کے معیار کو بلند کرنے، صنعتوں کے ذریعے دیہات کی ترقی اور کسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔