اہم خبریںپاکستان

ایف آئی اے کا غیر قانونی منی چینجرز کیلئے بڑا کریک ڈائون،17گرفتار

پشاور،ایف آئی اے نے ایک بڑی کارروائی کے دوران طورخم بارڈ پر غیرقانونی منی چینجر کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کی پاکستانی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور محمد افضل نیازی کے مطابق ایک دن میں ریکارڈ 17 چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی مجاہد اکبرخان کی ہدایت پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے طورخم چیک پوسٹ کے علاقے میں 17 مختلف مقامات پرچھاپے مارے اور 17 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت میں پاکستانی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ لنڈی کوتل سے حورستان کو گرفتار کرکے اس سے ڈھائی لاکھ افغانی اور 40 امریکی ڈالر، عرفان خان سے 24لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے، 4 لاکھ افغانی، 205 اماراتی درہم ، 240 ریال ، 47 امریکی ڈالر، 20کینیڈین ڈالر، 15 یورو، 18 ین ، 2 ملائیشئن رنگیٹ ، 5 ترکش لیرا ، سے 40 ہزار پاکستانی روپے ، 35 ہزار افغانی اور 4 امریکی ڈالر، رئیس مروت سے 11 لاکھ 80 ہزار روپے ، 3 لاکھ 66 ہزار افغانی ، مظہر سے 40 ہزار پاکستانی، 35 ہزار افغانی، روح اللہ 4 لاکھ 70 ہزار روپے، 42 ہزار افغانی، مصباح اللہ سے ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے ، 101 امریکی ڈالر، 1720 افغانی روپے، محمد خان سے ڈھائی لاکھ روپے ، 74 ہزار 900 افغانی ، ارشاد احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے، 59 ہزار افغانی ، 2 امریکی ڈالر، حامد سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے ، 21 ہزار 500 افغانی ، نصیب اللہ سے 2 لاکھ روپے، 7 ہزار افغانی، 20 سعودی ریال، 2 امریکی ڈالر ، خالد خان سے 4 لاکھ روپے ، ایک لاکھ 44 ہزار افغانی، اعجاز خان سے 3 لاکھ 92 ہزار روپے ، ساڑھے 4 لاکھ افغانی، 4 امریکی ڈالر، 2 سعودی ریال ، عباد خان سے 70 ہزار روپے ،68 امریکی ڈالر، 38 ریال ، 150 لیرا، امام حسین سے 60 ہزار 500 روپے ، 12 ڈالر، 46 ریال ، 65 درہم ،90 ہزار افغانی ، عطااللہ سے 65 ہزار روپے، ایک لاکھ 5 ہزار افغانی اور احسان اللہ سے 6 لاکھ روپے ساڑھے 7 ہزار افغانی برآمد ہوئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker