اسلام آباداہم خبریںتعلیمعلاقائی

فیڈرل بورڈنے معذور افراد،قیدیوں اور یتیموں کیلئے امتحانی فیس ختم کر دی

اسلام آباد ،فیڈرل بورڈآف انٹر میڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن نے معذور افراد،قیدیوں اور یتیموں کیلئے امتحانی فیس ختم کر دی،49 اعشاریہ 6فیصد نمبرز آنے کی صورت میں 50 فیصدنمبرز تصور کیے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سال 2022 میں بھی دو سالانہ امتحانات منعقد کرانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بروقت تیاریاں مکمل کر نے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ۔

پیر کو چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کی زیر صدارت ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں تعلیمی سال 2022 کے شیڈول اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔معذور افراد،قیدیوں اور یتیموں کیلئے امتحانی فیس ختم کر دی گئی، مارک شیٹ گم ہو جانے یا بزریعہ ڈاک نہ ملنے کی صورت میں مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ِبیرون ممالک الحاق شدہ اداروں میں سالانہ امتحانات 2022 کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو بروقت تیاریاں مکمل کر نے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔طلبا کو خدمات کی فراہمی کیلئے فیڈرل بورڈ میں قائم ون ونڈو پر مایگریشن،ویریفیکیشن وغیرہ فارم پر کرنے کی ماحول دوست ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ ، 49 اعشاریہ 6فیصد نمبرز آنے کی صورت میں 50 فیصدنمبرز تصور کیے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،سال 2022 میں بھی دو سالانہ امتحانات منعقد کرانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بروقت تیاریاں مکمل کر نے کی ہدایت کی گئی ، 2022کے پہلے سالانہ امتحان کیلئے میٹرک کے طلبا و طالبات کے امتحانی فارمز فروری 2022 کے اوائل سے وصول کرنے فیصلہ بھی کیا گیا ، بچوں کی جسمانی نشوو نما کیلئے کھیلوں،ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے سال 2022 کے سالانہ کیلنڈر بنانے اور تمام الحاق شدہ اداروں تک پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ۔ایس ایل او کی بنیاد پر بنائے گئے سائنسی مضامین کے امتحانی پرچے بورڈ کی ویب سائیٹ پرشائع کر دیئے گئے ہیں اور باقی مضامین کے پرچے بھی جلد شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker