
بیجنگ (آئی پی ایس) یوکرین کی قومی اولمپکس کمیٹی کے صدر اور بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے رکن سرگئی بوبکا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے پاس اولمپکس کی میزبانی کا وسیع تجربہ ہے اور اس کے پاس کھیلوں کی انتہائی اعلیٰ پایہ کی سہولیات موجود ہیں۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس پوری دنیا کی امیدوں اور توقعات سے بھرپور ایونٹ ہے۔سرمائی اولمپکس دنیا میں کھیلوں کی اہم ترین سرگرمی بھی ہے۔ عالمی برادری کے لیے اولمپکس کی میزبانی نہایت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اولمپکس روح سب کو متحد کرتی ہے، سب کو اکٹھا کرتی ہے، اور دنیا بھر کے لوگوں کو ایک مضبوط پیغام دیتی ہے کہ ہم سیاسی مفادات یا مذہبی عقائد یا سرحدوں سے بالاتر ہو کر پرامن طریقے سے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ بوبکا نے مزید کہا کہ میں کئی بار چین جا چکا ہوں۔ چین بہت خوبصورت ملک ہے۔ چینی لوگ بہت ملنسار ہیں اور انہیں کھیل پسند ہیں۔ چین نے کئی عظیم چیمپئنز پیدا کیے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ چینی عوام ان اولمپک کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے اس موقع پر چینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔





