اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا مزید 2 افراد کی جان لے گیا، 301نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد، کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 909 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 715 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 610، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 710، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 235، بلوچستان میں 33 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 31 لاکھ 89 ہزار 338 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 129 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 975 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 625 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 909 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 64، سندھ میں 7 ہزار 662، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 922، اسلام آباد میں 966، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker