اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار زخمی ہو گیا

اسلام آباد، تھانہ کوہسار کے علاقے میں پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

تھانہ کوہسار کی موبائل گاڑی معمول کی پٹرولنگ پر تھی کہ پیچھے بیٹھے کانسٹیبل نجم الحسن کی غفلت سے فائر ہونے پر ساتھی اہلکار حماد زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ۔ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker