اہم خبریںپاکستان

سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ،سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا، سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں شوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شوکت ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker