سرینگر،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیاجس سے گزشتہ 3دن کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد6ہوگئی ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بجبہاڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں دو اور ضلع شوپیان میں دو نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔