اہم خبریںپاکستانصحت

وزارت قومی صحت کا عاصم روف کوڈریپ کا مستقل سی ای او لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد ، وزارت قومی صحت و خدمات کا عاصم روف کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )کا مستقل سی ای او لگانے کا فیصلہ ، وزارت اور ڈریپ پالیسی بورڈ کی طرف سے عاصم روف کی مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ تقرری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ، وفاقی کابینہ تین سال سے زیر التوا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مستقل سی ای او کی تقرری کی حتمی منظوری دے گی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے ڈریپ کے مستقبل سی ای او کی تعیناتی کا عمل تعطل کا شکار تھا،سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شیخ اختر حسین کے مقدمے کے باعث تقرری کاعمل رک گیاتھا جس کے باعث گزشتہ 3سالوں سے عاصم روف چیف ایگزیکٹو آفیسرکی عارضی طور پر ذمہ داریاںنبھا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت و خدمات کی طرف سے عاصم روف کو ڈریپ کا مستقل سی ای او لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت اور پالیسی بورڈ نے سی ای او ڈریپ کی اسامی پر مستقل تقرری کیلئے چار ماہ قبل پانچ امیدواروں کے انٹرویو کئے تھے جن میں موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم روف ، اکرام الحق ،ڈاکٹر ذکا الرحمن، سید مسرت حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ ڈاکٹر نورمحمد شاہ شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت اور ڈریپ پالیسی بورڈ نے عاصم روف کا نام مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر تقرری کیلئے شارٹ لسٹ کیا ہے جس بنا پر انکی تقرری کا قوی امکا ن ہے ۔ واضح رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت کئی ایک سکینڈلز میں عاصم روف کا نام سامنے آ چکا ہے ، سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی سے بھی جب قیمتوں میں اضافے پر قلمدان واپس لیا گیا تھا اس وقت بھی عاصم روف کے ہی پاس سی ای او کا اضافی چارج تھا، ماضی میں انکا نام نیب کے ایک کیس میں بھی رہا ، جبکہ حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انسانی بنیادوں پر افغانستان کو ادویات کی فراہمی کے فیصلے کے تناظر میں عاصم روف نے فارما سیوٹیکل کمپنیز کو افغانستان کیلئے کروڑوں روپے کی مفت ادویات کی امداد کیلئے راضی کیا تھا ۔دوسری طرف وزارت صحت کے حکام نے سمری کے حوالے سے کہا ہے کہ مستقل سی ای او کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں، جلد ڈریپ کا مستقل سی ای او تعینات کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker