اسلام آباد،عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری ، سابق اپوزیشن لیڈر ایم سی آئی اور پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پارٹی لائن سے آگے بڑھ کر ملک کا سوچتے ہیں، محسن اسلام آباد اسد عمر اب محسن پاکستان ہوں گے ، پی ٹی آئی اسلام آباد سمیت تمام آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو اپنی پارٹی نہیں ملک کی بہتری سوچتے ہیں انہوں نے جس طرح خیبر پختونخوا انتخابات کے بعد اپنی پارٹی کی ناکامی تسلیم کی اس کی نظیر پاکستانی سیاست میں نہیں ملتی، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ محسن اسلام آباد اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں وہ اب انشااللہ اپنی محنت اور لگن سے محسن پاکستان بنیں گے، وزیراعظم کی طرف سے منتخب کردہ دیگر عہدیداران بھی پاکستان تحریک انصاف کا بہترین اثاثہ ہیں اور بلاشبہ ان کا انتخاب بہترین ملکی مفاد میں ہوگا، شیراز کیانی نے کہا اسلام آباد ہو یا ملک کے دیگر حصے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر جگہ عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ہم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے اور انشااللہ کامیابی حاصل کریں گے اس وقت صرف پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کی نمائندگی پورے ملک میں موجود ہے۔