اسلام آبادتعلیمعلاقائی

پاک ترک معارف سکول راولپنڈی کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کا انعقاد

راولپنڈی ،پاک ترک معارف سکول راولپنڈی کے زیر اہتمام کیک آف فٹبال اکیڈمی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں اور والدین نے بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،ریٹائرڈ کرنل نوشاد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،بچوں نے مختلف رنگارنگ کھیلوں کے ساتھ ساتھ جمناسٹک،پی ٹی،ارو بکس اور کراٹے پیش کر کے شرکا سے خوب داد وصول کی،اس تقریب کا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول راولپنڈی کیمپس میں طلبا کو نہ صرف تعلیم دی جاتی ہے بلکہ ذہنی نشونما کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت اور جسمانی صحت کا خیال بھی رکھا جاتا ہے جس کے لیے طلبہ کو کھیلوں کی خاص تربیت دی جاتی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی بچوں کے کھیلوں کا سالانہ دن انتہائی جوش وخروش سے منعقد کیا گیا جس میں طلبا کی مارچ ، مختلف قسم کی دوڑیں ،ذہنی کھیل، ایتھلیٹ اور کراٹے کے نمونے پیش کیے گئے جس میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کے نمونے پیش کے اور ہر کھیل میں بھرپور حصہ لیا ،طلبا کے والدین نے بھی کھیلوں میں حصہ لیا اور کھیلوں سے محضوض ہوئے۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول راولپنڈی کیمپس آئندہ بھی اپنے طلبا کی ذہنی نشوونما ،اخلاقی تربیت ،جسمانی صحت کی تربیت کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker