![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/12/4-1.jpg)
کلرکہار(آئی پی ایس )جرائم پیشہ عناصر کا سرغنہ ، کرپشن کا بے تاب بادشاہ چکوال کے تھانہ کلر کہار کا اے ایس آئی عامر افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگا ،چوکی بوچھال کے عوام کا چینا محال کر دیا، اے ایس آئی نے بغیر کسی سرچ ورنٹ خود ساختہ طور پر ملازمین کو کارے خاص ساتھ ملا کر چادر چار دیورای کے تقدس کو جوتے کی نوک پر رکھ کر جلیل حیدر اور ناصر عباس شکیل حیدر کے گھر داخل ہو کر گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ اے ایس آئی کیخلاف عوام علاقہ سراپا احتجاج داد رسی اور کاروائی کیلئے تین دن کا وقت دے دیا جس کے بعد بھر پور احتجاج کی دھمکی دے دی۔ اہل علاقہ نے صحافیوں کو بتایا مذکورہ کرپٹ اے ایس آئی عرصہ دراض تھانہ کلر کہار میں تعینات کے کرپش اور رشوت کو حق سمجھ کر ہڑپ کرنا اسکا وطریہ بن چکا ہے جس سے اعلی افسران کی بدنامی اور محکمے کی بنامی کا باعث بن رہا ہے متاثرہ شہری کے گھر داخل ہو کر لاکھوں روپے کا نقصان اور عزت نفس مجروح کی مزرکورہ اے ایس آئی کیخلاف پھرپور کاروائی عمل میں لا کر متاثرین کی داد رسی کی جائے۔