اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر کیپٹن(ر)سید علی اصغر کی زیر نگرانیڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی کے زیر اہتمام ایم سی آئی انٹر کلبز ویمن والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے ٹاپ سیون والی بال کلبز نے شرکت کی۔ فائنل میچ فیڈرل والی بال کلب بمقابلہ اسلام آباد والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا فیڈرل کلب کی ٹیم نے اسلام آباد والی کلب کو سخت مقابلے کے بعد دو ایک کے سیٹ سے ہرا دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی عامر شہزاد اور فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم تھے۔میچ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیش انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ ٹیم کو بھی کیش پرائز، ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے/ایم سی آئی عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو لے کر چل رہے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اور اس کے بعد بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کروائے جائیں گے ۔ اور خاص طور پر ومین سپورٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ اس کو فروغ ملے۔
Related Articles
دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں جگہ بنالی
جمعرات, 6 فروری, 2025
شارجہ واریئرز اچھی فارم میں ہے اور فاتح بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی
بدھ, 5 فروری, 2025