لندن (آئی پی ایس) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دنیا بھر میں کمرشل ایئرلائنز کی کمپنیوں نے ساڑھے چار ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی ہیں جس نے کروڑوں افراد کے لیے کرسمس کی خوشیوں کو ماند کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو کرسمس کے موقع پر عالمی سطح پر ایئرلائن کمپنیوں نے کم از کم 2401 پروازیں منسوخ کی ہیں جو فضائی سفر کے لیے ایک بھاری دن تھا۔ اسی طرح تقریباً دس ہزار مزید پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ویب سائٹ کے مطابق کرسمس کے دن کے لیے 1779 پروازیں دنیا بھر میں منسوخ ہوئیں اس کے ساتھ 402 مزید پروازیں بھی منسوخ کی گئیں جو اتوار کے لیے شیڈول تھیں۔ امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق کرسمس کے لیے دس کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ امریکیوں نے دسمبر 23 اور دو جنوری کے درمیان پروازوں اور ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنا تھا۔ یہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہے۔ اومی کرون کے کیسز سامنے آنے سے پہلے لوگوں نے کرسمس اور نئے سال کی مناسبت سے تیاریاں کر رکھی تھیں۔ حالیہ دنوں میں امریکہ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیاعالمی وبا کی وجہ سے امریکہ سمیت متعدد ممالک نے حفاظتی اقدامات کے تحت پروازیں منسوخ کی ہیں۔ امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق نیویارک میں ٹائمز سکوائر میں نئے سال کی تقریب میں محدود افراد شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ یورپ سمیت دیگر ممالک کے بڑے شہروں میں بھی نئے سال کی تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024