بین الاقوامی

 مدینہ منورہ میں  منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

مدینہ منورہ (آئی پی ایس) مدینہ منورہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کرانے اور اسے بیرون بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے بتایاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مخصوص ٹیم نے پانچ غیر ملکیوں کو حراست میں لیا جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم بھی برآمد ہوئی جس کے ذرائع کے بارے میں وہ تحقیقاتی افسر کو مطمئن  نہیں کرسکے۔ ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان رقم غیر قانونی طورپر سعودی سے باہر بھجوانے کی کوشش کررہے تھے تاہم اس سےقبل ہی پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پانچوں ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا جہاں ان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت کو ارسال کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker