اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب تنظیمی عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی باڈی کا انتخاب پارٹی اور ملکی مفاد میں بہترین ثابت ہوگا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں انہیں پارٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، صوبوں کی قیادت کے لیے بہترین شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ قیادت وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اترے گی۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی خراب کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان نے بہترین فیصلے کیے اور یہ بات تسلیم کی کہ بری کارکردگی کی وجہ پارٹی کی طرف سے ٹکٹس کی غلط تقسیم بنی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں میں یہ کلچر موجود نہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو اس طرح سے تسلیم کریں خود احتسابی کی یہ روایت صرف پاکستان تحریک انصاف کا خاصہ ہے، علی نواز اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو پارٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کا سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے انتخاب وزیراعظم عمران خان کا بہترین فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبوں کی قیادت کے لیے جن عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ہے وہ بھی انشااللہ پارٹی کو ایک مرتبہ پھر ملک کی مقبول ترین اور تمام صوبوں کی نمائندہ جماعت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں صرف پاکستان تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس کی نمائندگی پورے ملک میں ہے اور ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔