اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک بن چکی ہے، عبدالحمید لون

اسلام آباد، حریت رہنما عبدالحمید لون نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں شہید کردیا،مقبوضہ کشمیر میں عام شہریوں کو عسکریت پسند قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک بن چکی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں روز نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنا معمول بن چکا ہے، بھارتی فورسز بی جے پی سرکار کے ایما پر کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، ہر دوسرے دن بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنا معمول بن چکا ہے ،کشمیریوں کو آر ایس ایس اور بھارتی قابض افواج کے چنگل سے چھڑانے کیلئے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں، کشمیریوں کو بھی انسان سمجھ کر انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker