اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف شما لی اضلا ع میں زلزلے کے جھٹکے

بلو چستان کے دارالحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف شما لی اضلا ع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،زلزلہ پیما مر کز کے مطابق ریکٹر سکیل پے زلزلے کی شدت 4اشاریہ 8تھی۔ تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ ،پشین ،خا نو زئی ، زیا رت و دیگر میں11بجکر 39منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف زدہ ہو کر لو گ کلمہ طیبہ ورد کر تے ہو ئے گھروں ، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے تا ہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جا نی و ما لی نقصا نا ت کی اطلا ع نہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پے زلزلے کی شدت 4اشاریہ 8تھی جس کا مرکز قلات سے40 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker