اہم خبریںپاکستانتجارت

مہنگائی کا راج برقرار،ماہانہ 17ہزار تک کمانے والوں کیلئے ریکارڈ22 فیصد ہوگئی

اسلام آباد ،ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ، حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 40فیصد اضافہ سے مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 83 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ماہانہ 17ہزار تک کمانیوالوں کیلئے مہنگائی ریکارڈ22 فیصد ہوگئی،رواں ہفتے کے دوران 23اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ٹماٹر،چینی ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر،لکڑی مہنگی ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ٹماٹر، ایل پی جی، لکڑی مہنگی ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 3 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 2345 سے بڑھ کر 2463 ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے مہنگے ہوگئے۔رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روہے 3 پیسے کا اضافہ، رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3 روپے47 پیسے کا اضافہ، لکڑی کی فی من قیمت میں 3 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتے صرف 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آلو 2 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ چاول، کوکنگ آئل سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker