اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ان ایکشن، تجاوزات کنندگان کا 4 ٹرک سامان ضبط

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(خبر نگار خصوصی )کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں تجاوزات کنندگان کا 4 ٹرک سامان ضبط جبکہ متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں

تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز سیکٹر I-14/4 سے کیا گیا جہاں سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 غیر قانونی کمرے اور 1 چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر G-8/1 میں جہلم روڈ پر قائم 2 غیر قانونی ریت بجری کے اڈے بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے گئے ۔مزیدبرآں بری امام کے محلہ اسپلال میں شعبہ انفورسمنٹ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 8 کمرے، 6 چار دیواریاں اور 4 ڈی پی سی کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا اور سرکاری اراضی واگزار کرالئے ۔بعد ازاں فیض آباد روڈ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی بھر پور کارروائیاں کی گئیں جس میں درجنوں غیر قانونی اسٹالز کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور تجاوزات ہٹاتے ہوئے تجاوزات کنندگان کا 4 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا ان تجاوزات سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا تھا آپریشن کے بعد راہدریوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیااس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھناہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker