
سکردو(آئی پی ایس) جامعہ بلتستان انتظامیہ نے طلباء و طالبات کی سہولت کے لیے نئی بس خرید لی، رجسڑار جامعہ بلتستان نے نئی بس ٹرانسپورٹ سیکشن کے حوالے کردی تفصیلات کے مطابق جامعہ بلتستان نے طلباء و طالبات کی سفری مشکلات کم کرنے اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ سیکشن میں ایک نئی بس کا اضافہ کردیا گیا نئی بس کے ٹرانسپورٹ سیکشن میں شامل ہونے سے طلباء و طالبات کو سہولیات میسر آئیں گی نئی بس آرام دہ اور سہولیات سےمزین ہے، جامعہ بلتستان کے رجسٹرار وسیم اللہ جان نے نئے بس کی چابی ٹرانسپورٹ سیکشن کے حوالے کی اور کہا کہ نئی بس کی خریدنے کے حوالے سے ضروری مشاورت کرلی گئی تھی ،طلباء و طالبات کی تعداد کے بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کی ضروریات بھی بڑھ گئی ہیں بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی بس خرید لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ نئی بس کا اضافہ یقینا جامعہ بلتستان کے طلباء کے لیے نیک شگون ہو گا، انہوں نے کہا کہ جامعہ بلتستان کی انتظامیہ طلباء کو تمام ضروری سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی رجسٹرار جامعہ بلتستان نے کہا کہ طلباء کے لیے آنے والے دنوں میں ایک اور جدید اور نئی بس خریدی جائے گی۔