اسلام آباد ، وفاقی پولیس میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا ستی کو تبدیل کر دیا گیا ۔
اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا ستی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس پی ایس ایس جی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سعود خان کو ایس پی انڈسٹریل ایریا تعینات کر دیا گیا ہے ۔