
چکوال (آئی پی ایس)چکوال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے چکوال کے تمام سرکاری اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں میں کو ایجوکیشن پر پابندی کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، چھٹی سے آٹھویں کلاس تک کی طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مذکورہ مراسلہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے جاری کیا ہے، اس قدام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی نے فوری نوٹس لے لیا۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے، ان طالبات کا دوسرے اسکولوں میں تبادلہ کیا جائے گا، غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔