گلگت بلتستان

ایس پی غذر کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

گاہکوچ(آئی پی ایس)ایس پی غذر کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایات کے تسلسل میں ڈسٹرکٹ سپیشل برانج غذر متحرک،اطلاع تھی کہ ایک شخص محمد خلیل ولد محمد جان و عبداللہ ولد محمد خلیل ساکنان چکر کوٹ جگلوٹ حال مقیم سلپی پائین گھر میں چرس کاکاروبار کرتا ہے جس پرپر خانہ تلاشی کا وارنٹ نکال کر ہمراہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی ممتاز حیسن و ٹیم لیڈیز پولیس کے گھر کے مختلف کمروں کی تلاشی لی گئی۔ گھر کے ایک کمرے میں موجود بکس سے چرس کی 19 ٹکیاں اور شاپر میں موجود چرس بر آمد ہو ئی جس کی مقدار 640 گرام ہے، اس کے علاوہ ایک لاکھ سے زائد رقم بر آمد ہوئی جسے گواہان کی موجودگی میں قبضے میں لیا گیا اور ملزم عبداللہ ولد محمد خلیل کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی گاہکوچ منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم عبداللہ نے بتایا کہ س کے والد محمد خلیل چرس کا کاروبار کرتے ہیں ،آج گلگت گئے ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کا مقدمہ قائم کیا جاکر تفتیش کا آغاز ہوا، ایس پی غذر نے منشیات فروشوں کے خلاف اس کامیاب مہم پر انچارچ ڈسٹرکٹ سپیشل برانج و عملہ اور تھانہ سٹی کے عملے کو شاباش دیتے ہوئے ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کارروائی تیز کرنے اور علاقہ بھر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ عوامی حلقوں نے اسے غذر پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker