
گلگت(آئی پی ایس )وزیراعلی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر عالم نور حیدر کی انسپکٹرجنرل آف پولیس گلگت بلتستان سعیدوزیر سے ملاقات۔ اس موقع پر عالم نورحیدر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے سلسلے میں پولیس کاکلیدی کردار ہے ،وزیراعلی گلگت بلتستان پولیس کو جدیدخطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں اسکے لیے ہرممکن اقدام اٹھائے جا رہے ہیں ۔آئی جی پی سعید وزیر نے کہاکہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید قابل شخصیت کے مالک ہیں جنکی کوششوں سے پولیس کی ایک ہزار آسامیاں منظور ہوئیںجس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس وقت گلگت بلتستان میں کل چھ ہزاار پولیس فورس موجودہے جو کہ 72 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط علاقے کے لیے ناکافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 3500آسامیوں کی ڈیمانڈ کی تھی لیکن ایک ہزار کی منظوری ملی ۔امید ہے مستقبل میں اس کمی کو بھی دور کیاجائے گا۔وزیراعلی کے میڈیا کوارڈنیڑ نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کوشش سے گلگت بلتستان کیلئے چار ہزار اسامیوں کی منظوری مل چکی ہے جن میں 1400تعلیم ،1300کے قریب ہیلتھ، ایک ہزارپولیس فورس اور دیگر محکمہ جات شامل ہیں ۔اس سے محکموں میں بہتری آئے گی اورنوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے گلگت بلتستان کی پولیس فورس سب کے لیے رول ماڈل ثابت ہوگی۔