اہم خبریںپاکستانتجارت

حکومت نے چار ماہ میں 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرضہ لیا، رپورٹ

اسلام آباد، حکومت نے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض لیا، ان میں کمرشل بینکوں سے 1 ارب 52 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا، مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 12 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں جبکہ جولائی سے نومبر کے دوران چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے کا قرض ملا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر امریکا سے پاکستان کو 2 کروڑ 92 لاکھ ڈالر قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 62 کروڑ 2 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈز سے پاکستان کو 46 کروڑ 85 لاکھ ڈالر قرضہ ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker