وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا آئی وارڈ کرپشن اور لاپرواہی کے نذڑ ہو گیا آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام حسین آصف جو پچھلے کئی برس سے آئی وارڈ کا انچارج ہے اس کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں کے فنڈز ہڑپ کرنےکا انکشاف ہوا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ہسپتال ڈی ایچ کیو کی تمام مشینری اپنے پرائیویٹ کلینک پر استعمال کررہا ہے اور اپنی جو ناکارہ مشینری ہے وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے تبدیل کرلی ہے ڈاکٹر غلام حسین آصف پی ایم اے کا صدر ہونے کی وجہ سے بااثر ہے یہی وجہ ہے کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سی ای او ہیلتھ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتے دوسری جانب آئی وارڈ میں کوئی بھی نرس کام کرنے کے لئیے تیار نہیں کیونکہ مبینہ طور پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے عاصمہ نور نامی نرس 10 سال سے آئی وارڈ میں تعینات ہے اور ڈاکٹر غلام حسین آصف کی منطور نظر ہے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عاصمہ نور کو گاڑی بھی لیکر دے رکھی ہے اور کوئی بھی ہسپتال انتظامیہ کا میڈیکل آفیسر اس کو اتنا عرصہ لگاتار ایک جگہ ڈیوٹی کرنے پر تبدیل نہیں کرسکتا جبکہ قواعد کے حساب سے نرسوں کی ہر تین ماہ بعد ڈیوٹی تبدیل ہوتی ہے اور ان کو مختلف وارڈز میں لگایا جاتا ہے لیکن آئی وارڈ کی اس نرس نے نہ کبھی شام کی ڈیوٹی کی ہے اور نہ ہی کبھی رات کی ڈیوٹی کی ہے یہی نرس شام کے وقت آئی سرجن کے پرائیویٹ کلینک پر بھی کام کرتی ہے اس نے آئی وارڈ میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب سے آئی سپیشلسٹ کے خلاف انکوائری کرکے محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔