علاقائیگلگت بلتستان

گلگت میں بغیر اجازت گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی  

گلگت (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ایل پی جی کے دکانوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے گلگت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت،،تحصیلدار گلگت،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن گلگت دیگرافسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت شہر میں گیس سلنڈروں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے گیس سلنڈروں کے دوکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران گیس سلنڈروں کے دکانوں میں آگ بجھانے والے آلات موجود نہیں اور چند دوکانوں میں آگ بجھانے والے آلات کی  استعمال کی معیاد ختم ہوئی تھی اور اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ اور اے سی آفس کے این او سی کے بغیر گیس کے دوکانوں پر گیس کی خرید و فروخت پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر علاقہ مجسٹر یٹ کا ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام دوکانوں کو سیل کریں جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے قانونی کاورائی عمل میں لاتے ہوئے گلگت شہر میں دس کے قریب گیس کی دوکانوں کو سیل کیا۔ اور ساتھ ساتھ قانون کی عملدرآمد نہ کرنے والے متعدد دوکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker