پنجابعلاقائی

ٹائیگرفورس پنڈی بھٹیاں کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

پنڈی بھٹیاں(آئی پی ایس) ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل نے نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں مدثر ممتاز سے اپنی ٹیم  کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو پنڈی بھٹیاں میں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں تحصیل پنڈی بھٹیاں کے مسائل کو حل کرانے خصوصی طور پر کھاد کی  قیمتیں، اشیا خورونوش کی قیمتیں، غیر ضروری تجاوزات، غیر قانونی ایجنسی، ہسپتالوں کے مسائل، صفائی کے مسائل اور اس کے علاوہ باقی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں مدثر ممتاز نے ہر کام میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کچھ مسائل پر فوری ایکشن بھی لیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے دلی طور پر تکلیف ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی سائل کو انتظار کرنا پڑے، کسی کا کوئی مسئلہ ہو وہ جب مرضی مجھ سے رابطہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں مدثر ممتاز نے ٹائیگر فورس کا شکریہ ادا کیا اور ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں کے انچارج رائے عاصم علی کھرل کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر تحصیل پنڈی بھٹیاں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker