ایبٹ آباد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز کی زیر صدارت ہزارہ ریجن میں کرسمس ڈے اور نیو ایئر کے حوالے سے سیکیورٹی کے متعلق ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او ہریپور کاشف ذوالفقار اورڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے شرکت کی۔ ڈی پی اوز صاحبان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو اپنے اپنے ضلع کے میں منعقدہ کرسمس اور نیو ایئر کی منعقدہ تقریبات کی سیکیورٹی پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے سیکیورٹی کیلئے تعینات نفری کیساتھ ڈی پی اوز صاحبان خود سیکیورٹی ہدایات دیں اور موقع پر جاکر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیں۔نفری کو ہدایات دیں کہ وہ دوران ڈیوٹی چاک و چوبند رہیں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور موبائل کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوئی کوتاہی سرزد نہ ہو۔ کرسمس اور نیو ائیر تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والی غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔ مسیحی عبادت گاہوں اورمنعقدہ تقریبات کے مقامات کے ارد گرد والے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اور کومنگ آپریشن کیئے جائیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ اور کینائن یونٹ کے زریعے تقریبات سے پہلے اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ اقلیتیوں کا تحفظ ہزارہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تمام مذاہب کو مذہبی آزادی حاصل ہے ہزارہ پولیس نے ضلع ہریپور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں قائم گیارہ مسیحی عبادت گاہوں اور کرسمس تقریبات کی سیکیورٹی کیلئے 600سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جن میں ضلعی پولیس کیساتھ ساتھ ایلیٹ فورس،سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، لیڈیز پولیس بم ڈسپوزل سکواڈکے اہلکار وں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ مسیحی برداری اپنی مذہبی تقریبات کو بلا کسی خوف و خطر سے منا سکیں۔