
لاہور،وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب را ؤسردار علی خان اور پرنسپل سیکٹری پنجاب عامر جان بھی شریک ہوئے ۔ملاقات میں وزیراعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں،اسکے علاوہ حکومت کے فلاحی منصوبوں کے اثرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔