
اسلام آباد،29 لاکھ کی کل آمدن سے 15 پلاٹس ودایگرو فارمز اور ایک گھر بنانے والا سیکرٹری یونین کونسل نیب ریڈار پر آگیا،نیب راولپنڈی نے سابق سیکریٹری یونین کونسل روات جاوید چوہدری کیخلاف اثاثوں کا ریفرنس دائر کر دیا۔نیب ذرائع کے مطابق جاوید چوہدری نے ڈی ایچ اے، گلبرگ سمیت لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں جائیدادیں بنائیں۔ بطور پبلک آفس ہولڈر جاوید چوہدری کی کل معلوم تنخواہ 39 لاکھ روپے بنتی ہے۔دائر ریفرنس کے مطابق جاوید چوہدری چھ پلاٹس بیچ چکے، 12 جائیدادیں اب بھی اپنے اور خاندان کے نام ہیں۔احتساب عدالت اسلام آباد میںجاوید چوہدری اپنے اثاثوں کے ذرائع کی کوئی وضاحت نہ دے پائے، جاوید چوہدری کے بیٹے، بیٹی اور بیوی کوبھی اثاثے چھپانے میں معاونت پر نامزدکرلیا گیا۔