اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہرکی تزین و آرائش میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا کہ شہرکی تزین وآرائش میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، کرسمس کے تہوار میں سی ڈی اے انتظامیہ کا شریک ہونا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود تمام گرجا گھروں کو کرسمس کے موقع پر سجایا جائے ، ڈیکوریشن لائٹ کو کرسمس کے اختتام تک جاری رکھا جائے ، شہرکی تازین و آرائش میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔عامر علی احمد نے کہا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام ملازمین رنگ و نسل کی تفریق سے بالا تر ہو کر شہر کی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ، میری دعا ہے کہ خوشیوں اور روشنیوں کا یہ موسم برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker