اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کر دیا

لاہور،وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالج پارک کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا اقدام قابل تحسین ہے جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اور نالج پارک سے علاقے میں ترقی ہو گی،وزیراعلیٰ پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ہماری آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ دو بڑے مسائل ہیں، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، کاروبار میں آسانی کیلئے رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، چین نے 40 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، چین نے منصوبہ بندی سے کرپشن پر قابو پایا، کرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا جبکہ پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیے آئیڈیل ملک ہے۔ پاکستان کے پاس توانا افرادی قوت، ٹیلنٹ اور ہنر ہے۔ ٹیک کمپنیز کورونا سے بھی متاثر ہوئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو فروغ حاصل ہے، ہم تھوڑا سا معاشی طور پر سنبھل جاتے ہیں لیکن پھر ڈالر اوپر چلا جاتا ہے۔ ڈالر اوپر جائے تو قرض بڑھ جاتا ہے اور حکومت کوادائیگی کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔ چین نے بہترین انداز میں معیشت کو مضبوط بنایا اور ملکی پیداوار پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین آج دنیا میں پیداواری سطح پر بڑا ملک ہے۔ ہمیں کاروباری افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی جبکہ بیرون ممالک بڑے پاکستانی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کار ی کے خواہش مند ہیں۔قبل ازیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبے کیلئے 700 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا اسٹرکچر بہترین بنایا جائے گا، سپیشل ٹیکنالوجی زون اور نالج پارک سے علاقے میں ترقی ہوگی، امید ہے منصوبہ جلد مکمل ہوگا، منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔واضح رہے ٹیکنالوجی زون کی تعمیر لاہور نالج پارک کمپنی کے تحت ہوئی ہے جہاں بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدی استعداد بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔اس موقع پر ٹیکنالوجی زون میں کام کرنے کیلئے 12 کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے،مزید برآں ملک کے دیگر حصوں میں تین ٹیکنالوجی زونز کی تعمیر کیلئے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker