اٹک ریفائنری کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)عادل خٹک نے وزارت توانائی اور پیٹرولیم کی منصوبہ بندی پر سوال اٹھا دیے۔نجی ٹی وی کے مطابق عادل خٹک نے کہا کہ پاکستان ریفائنری اور بائیکو بند ہو چکی ہیں، نیشنل ریفائنری کے بھی بند ہونے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تین چار دن ہم سے فرنس آئل اٹھایا گیا مگر اب پھر دو دن سے نہیں اٹھا رہے ہیں، ایک پلانٹ ہم بند کر چکے ہیں اور اگر یہی صورت حال رہی تو دوسرا بھی بند کرنا پڑ سکتا ہے۔سی ای او اٹک ریفائنری نے کہا کہ اللہ نہ کرے ہمیں پوری ریفائنری بند کرنی پڑے جس سے گیس کا بحران شدید ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت لوکل ریفائنریز سے فرنس آئل لے نہیں رہی، اوپر سے فرنس آئل درآمد کر لیا، اب بھی فرنس آئل کا ایک جہاز پورٹ پر کھڑا ہے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024