
اسلام آباد،وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 20کے 6افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسرکیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی خدمات پنجاب سے خیبرپختونخوا کے سپردکر دی گئی ہیں ، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسرناصر اقبال ملک کی خدمات سندھ سے پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں ، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسر مدثر وحید ملک کی خدمات بلوچستان سے واپس لے کر انہیں جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسرمحمد جاوید کو جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدے سے ہٹا کر انہیں ڈائریکٹر سول سروس اکیڈمی لاہور کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسر سلمان مفتی کی خدمات سول سروس اکیڈمی لاہور سے واپس لے کر بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسرراشد کمال الرحمان کی خدمات بلوچستان حکومت سے واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر سول سروس اکیڈمی لاہور کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے۔